سینیٹ سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کیلئےلینڈکروزرکی خریداری کی خبریں گمراہ کن ہیں،لینڈکروزرکی ادائیگی مئی2025میں گزشتہ مالی سال کےبجٹ سےکی گئی،ڈیلیوری مارچ2026میں ملی۔
ترجمان سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لینڈکروزرگاڑیوں کی تبدیلی کےمنصوبے کےتحت حاصل کی گئی تھی۔
پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ، سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ
قائمہ کمیٹیوں کےچیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی گاڑیاں بھی اس منصوبےکاحصہ تھیں،قائدِایوان اورقائدِحزبِ اختلاف کیلئےبھی گاڑیاں اس منصوبےمیں شامل تھیں۔
ریاستی اداروں سےمتعلق خبروں کی اشاعت میں ذمہ داری اورمکمل تحقیق یقینی بنائی جائے۔
