وفاقی حکومت نے عید الفطرسےپہلےسرکاری ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر وفاقی سرکاری ملازمین کوعید سےپہلےتنخواہ کی ادائیگی کافیصلہ کیاگیا ہے۔
عیدالفطر سے قبل پاکستان میں فائیو جی سروس شروع ہونے کا امکان
سرکاری محکموں کووزیراعظم کی ہدایت موصول ہوگئی ، تنخواہ عید سے پہلے ادا کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی۔
دوسری جانب ملک بھر میں 20 اور 21 مارچ کو عید الفطر کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے منظوری بھی دے دی۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 مارچ بروز جمعہ اور 21 مارچ بروز ہفتہ کو عیدالفطر کی سرکاری چھٹیاں ہوں گی۔اطلاق پانچ روزہ اور چھ روزہ ہفتہ وار نظام کار والے تمام سرکاری دفاتر پر ہو گا۔
فلپائن میں عیدالفطر کے موقع پر 20 مارچ کو ملک گیر سرکاری تعطیل کا اعلان
کابینہ ڈویژن نے عیدالفطر کے موقع پر عام تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
