اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی نے گزشتہ برس تہران کی ایک جیل پر ہونے والے اسرائیلی حملے سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں اس کارروائی کو جنگی جرم قرار دیا گیا ہے۔
تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دستیاب شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملے کے دوران شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس حملے میں 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
ٹرمپ کا دورہ چین شیڈول کے مطابق ہوگا یا مؤخر؟ امریکا نے عندیہ دے دیا
اقوام متحدہ کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے دوران عینی شاہدین کے بیانات، سیٹلائٹ تصاویراوردیگرشواہد کا جائزہ لیا گیا ان شواہد سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ حملہ ایسے مقام پرکیا گیا جہاں بڑی تعداد میں غیرمسلح افراد موجود تھے۔
رپورٹ میں اس بات پر بھی زوردیا گیا ہے کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت شہری تنصیبات اورغیرمسلح افراد کو نشانہ بنانا سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔
کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی مزید شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار عناصر کا تعین کر کے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
