اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ٹیگ کے معاملے پر طلبا کو ریلیف دینے اور ہراساں نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے اسٹیٹ کونسل سے استفسار کیا کہ ایم ٹیگ کیوں لگا رہے ہیں؟ اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ کچہری دھماکے کے بعد سکیورٹی کا مسئلہ تھا ، دھماکے میں موٹر سائیکل استعمال ہوئی تھی۔
190ملین پاؤنڈ کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا
اسٹیٹ کونسل عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ کچری دھماکے کے واقعے کو مد نظر رکھتے ہوئے سکیورٹی کو فول پروف بنانا مقصد تھا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت یقینی بنانا اچھی بات ہے ، اس میں مشکلات بھی آتی ہیں، طلبا کو ریلیف دیں اور انہیں ہراساں نہ کریں۔
موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ لگانے کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا انتظامیہ سے جواب طلب
اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ عدالتی ہدایات سے چیف کمشنر کو آگاہ کر دوں گا، عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو انتظامیہ کا جواب بھی جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
