ابو ظہبی میں ایک میزائل شہری کی گاڑی پر گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ابوظہبی میڈیا آفس کے مطابق یہ واقعہ البحیہ کے علاقے میں پیش آیا۔ میزائل گرنے سے گاڑی میں موجود ایک شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، جس کی قومیت فلسطینی بتائی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد متعلقہ ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے ،تحقیقات اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
اگر امریکا میں ہمت ہے تو اپنے جہاز خلیج فارس میں لے آئے، ایران
واضح رہے کہ آج دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب ڈرون حملہ کیا گیا جس کے بعد فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کرنا پڑ گیا، لیکن اب آپریشن بحال ہونا شروع ہو گیا ہے۔
