قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے بھی سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا۔
ان سے سوال پوچھا گیا کہ اگر وہ الیکشن میں حصہ لیتے ہیں تو وہ کس جماعت کے ٹکٹ پر انتخابی میدان میں اتریں گے۔
اس کے جواب میں راشد لطیف کا کہنا تھا کہ اگر وہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو وہ ایم کیو ایم کی جانب سے الیکشن لڑیں گے۔
سابق کپتان سے پوچھا گیا کہ وہ انتخابات میں کب کھڑے ہوں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد الیکشن میں کھڑے ہوں گے۔
کبھی الیکشن میں کھڑا ہوا تو ایم کیوایم سے کھڑا ہوں گا وہ بھی اس ایم کیوایم سے۔۔۔ سابق کپتان راشد لطیف کا سوال پر جواب pic.twitter.com/S2wuhMCzrH
— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) March 15, 2026
واضح رہے کہ راشد لطیف کرکٹ کوچ اور سابق وکٹ کیپر کپتان رہے ہیں، انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے ٹیسٹ کرکٹ اور ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 1992ء اور 1997ء کے درمیان بطور وکٹ کیپر دائیں ہاتھ کے بلے باز کے طور پر کھیلا۔
سرجری ٹیم کی نہیں سلیکشن کمیٹی کی بنتی ہے ، شاہد آفریدی
انھوں نے 2003ء میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کے طور پر بھی خدمات انجام دیں، انھوں نے 6 ٹیسٹ اور 25 ایک روزہ میچوں میں ملک کی قیادت کی۔
