شادیوں کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے ملتان کے حکیم شہزاد ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بار انہوں نے نویں جماعت کی طالبہ سے شادی کی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔
حکیم شہزاد نے چند سال قبل مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ سے شادی کی تھی، یہ حکیم شہزاد کی پانچویں شادی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی پہلی بیوی کا انتقال ہو چکا ہے ، اس وقت ان کی چار بیویاں ہیں، ان کے بڑے بھائی نے تصدیق کی ہے کہ حکیم شہزاد کی 18 سالہ لڑکی سے شادی ہوئی ہے جس کا تعلق لاہور سے ہے۔
لڑکی کا حق ہے ، شوہر سے کچھ بھی مانگ سکتی ہے ، حنا آفریدی
حکیم شہزاد کے بھائی نے کہا کہ یہ ان کی لو میرج ہے، جس میں دولہا دلہن دونوں کی پسند شامل ہے۔ کئی افراد نے اس شادی پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
