صدرمملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اس وقت جنگ کے حالات ہیں، ہمیں متحد رہنے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، صدر مملکت آصف علی زرداری، خاتون اول آصفہ بھٹو اور فریال تالپور بھی اجلاس میں شریک تھے۔
دنیا بھرمیں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تعصب کے خاتمے کی ضرورت ہے، آصف زرداری
اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں،اس وقت جنگ کے حالات ہیں، ہمیں متحد رہنے کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت نے وزیراعلیٰ سندھ اور ان کی کابینہ پر اعتماد کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ سندھ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اور آپ کی ٹیم بہت اچھا کام کررہی ہے،اپنے اچھے کاموں کے تسلسل کو جاری رکھیں۔
انہوں نے اراکین سندھ اسمبلی کو ہدایت کی کہ عوام کی خدمت کے سلسلے کو جاری رکھیں،مشکل حالات میں بھی عوام کو جتنا ممکن ہوسکے، ریلیف دیا جائے،اس وقت دنیا میں جنگ کے حالات ہیں،ان حالات میں تمام سیاست دانوں کو ایک پیج پر ہونا چاہئے۔
عدم اعتماد صرف میں لا سکتا ہوں اور کامیاب کرانا بھی جانتا ہوں، آصف زرداری
اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ میں پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی کارکردگی سے خوش ہوں،سندھ کے وزیراعلیٰ جس انداز میں صوبے کا مقدمہ لڑتے ہیں، وہ قابل تعریف ہے۔
گل پلازہ سانحے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم آگ لگانے والے نہیں بلکہ آگ بجھانے والوں میں سے ہیں،سانحے کا مقابلہ کرنے والوں پر تنقید ناقابل فہم ہے۔میں میئر مرتضی وہاب کی کارکردگی سے مطمئن ہوں،جلد کراچی میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ہوگا۔
