اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے بینجمن نیتن یاہو کے قتل(natun yahoo killed) کی خبر کو افواہ قرار دیدیا۔
سوشل میڈیا پرزیر گردش خبروں کے مطابق 12 مارچ کو اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران کے سپریم لیڈر کو دھمکیوں سے بھرا ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں ان کے ہاتھوں میں بظاہر چھ انگلیاں نظر آئیں۔
اسرائیلی چیف آف اسٹاف نے ایران کے خلاف فوجی مہم ختم کرنے کیلئے ڈیڈ لائن دیدی
لوگوں نے اس ویڈیو کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بنائی گئی ویڈیو قرار دیا جس کے بعد بنجمن نیتن یاہو کے مارے جانے کی افواہوں میں تیزی آگئی۔
گزشتہ روز اسرائیل کی سیکیورٹی میٹنگ اور اس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بھی اسرائیلی وزیر اعظم نظر نہیں آئے جس پر افواہوں نے مزید زور پکڑ لیا۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بنائی گئی مزید تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آنے لگیں۔
تاہم آج اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے جاری کیے جانے والے بیان نے ان تمام افواہوں کو غلط قرار دے دیا اور کہا کہ نیتن یاہو زندہ ہیں۔
ایران نے بھارت کے 2 بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی
دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم کا تعاقب جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بچوں کا قاتل زندہ ہے تو وہ پوری قوت سے اس کا تعاقب کریں گے اور مارنے کی کوشش جاری رکھی جائیگی۔
