ایران نے خلیج میں کشیدگی کے باوجود بھارت کے دو بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ان جہازوں پر تقریباً 92 ہزار ٹن مائع گیس (ایل پی جی) لدی ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس سے قبل ترکیہ کے ایک بحری جہاز کو بھی اسی راستے سے گزرنے کی اجازت دے چکا ہے۔
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے اور امریکی فوجی اہداف پر حملوں کا اعلان
ترکیہ کے جہاز کو اجازت ملنے کے بعد فرانس اور اٹلی نے بھی اپنے جہازوں کو خلیج سے محفوظ نکالنے کے لیے ایران سے براہ راست رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
