کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں موجود طالبان رہنما پاکستانی فضائی حملوں کے خوف سے کابل سے فرار ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان کے متعدد رہنما ممکنہ پاکستانی فضائی حملوں کے خدشے کے باعث 4 ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فرار ہوئے۔
افغان صوبہ غور کے ذرائع کے مطابق ہفتہ کی صبح طالبان کے کئی عہدیدار 4 ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اس صوبے میں پہنچے۔ یہ منتقلی ممکنہ پاکستانی فضائی حملوں کے خوف کے باعث کی گئی۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ افغان میڈیا نے ہیلی کاپٹر کی ایک تصویر بھی جاری کی ہے۔ جس میں طالبان عہدیداروں کو غور پہنچتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا آپریشن غضب للحق جاری، قندھار ائیر فیلڈ آئل اسٹوریج سائٹس تباہ
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ممکنہ پاکستانی کارروائی کے خدشے کے پیش نظر طالبان کے بعض عہدیدار ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بامیان اور دایکندی صوبوں کی جانب منتقل ہو چکے ہیں۔
