ایس ای سی پی نے ریٹائرمنٹ آمدن کے لیے نئی اینیوٹی مصنوعات کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ملازمین کے لیے ریٹائرمنٹ کے بعد مستقل آمدن کے نئے ذرائع متعارف کرائے گئے ہیں جن میں لائف کنٹنجنٹ، ڈیفرڈ اور گارنٹیڈ پیمنٹ اینیوٹیز کی پراڈکٹ شامل ہیں۔
ایس ای سی پی کے مطابق ہائبرڈ اینیوٹی اسکیمیں عمر بھر آمدن اور یقینی ادائیگیاں فراہم کرتی ہیں،ریٹائر افراد اپنی جمع شدہ بچت کو مستقل ماہانہ آمدن میں تبدیل کر سکیں گے۔
نئی اینیوٹی مصنوعات مہنگائی اور بڑھتی اوسط عمر کی مالی مشکلات کم کرنے میں معاون ہوں گی،اینیوٹی مصنوعات روایتی انشورنس اور تکافل دونوں نظام میں دستیاب ہوں گی ۔
ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ریٹائرمنٹ سسٹم کو مستحکم اور معیاری بنا رہے ہیں۔
