کراچی میں گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں نہال ہاشمی نے صوبہ سندھ کے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام، سیاسی شخصیات اورمعززمہمانوں نے شرکت کی، تقریب کے دوران سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے نہال ہاشمی سے گورنرسندھ کے عہدے کا حلف لیا۔
حلف اٹھانے کے بعد نہال ہاشمی نے باضابطہ طور پر اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی تقریب میں شریک تھے۔
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات میں فیلڈ مارشل کا فوجی لباس غیر معمولی اہمیت کا حامل
اس کے علاوہ صوبائی کابینہ کے ارکان، سینئر سرکاری افسران اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود تھیں۔
حلف برداری کے بعد گورنر سندھ نہال ہاشمی نے مہمانوں سے ملاقات کی اور نیک خواہشات کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ نئے گورنر کی تعیناتی کے بعد صوبے میں وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان رابطوں کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔
