پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے جاری ہیں ، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے 4 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج نے کابل میں 313 کور کے انفرا سٹرکچر کو تباہ کر دیا جبکہ قندھار میں تراوو دہشتگرد کیمپ کو کامیابی سے نشانہ بنا یا۔
پاک فوج کی کارروائی ، افغان طالبان کا اسلحہ ڈپو اور پوسٹ تباہ ، خوارج فرار
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ قندھار میں ایئر فیلڈ آئل سٹوریج سائٹ اور لاجسٹک انفراسٹرکچر بھی تباہ کر دیا اس کے علاوہ پکتیا میں شیرِناؤ دہشتگرد کیمپ پر بھی کارروائی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج کی موثر کارروائیاں جاری ہیں ، آپریشن غضب للحق اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔
