وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
وزیراعظم شہبازشریف ہنگامی دورے پر سعودی عرب روانہ
پاکستان اور سعودی عرب نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان آزمائشی حالات میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی اور بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ اور خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے کوشش جاری رکھے گا۔
