وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف راستے بند کر دیئے گئے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈ زون جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رہے گا، جبکہ دیگر تمام داخلی راستے بند رہیں گے۔
آئندہ دو روز کیلئے اسلام آباد کے کون سے راستے بند رہیں گے؟ ایڈوائزری جاری
یوم القدس کے موقع پر اہم شاہراہوں اور راستوں کی بندش جاری ہیں۔ ایران ایونیو کے تمام داخلی و خارجی راستے بند ہیں۔
چاند تارہ فلائی اوور سے سری نگر ہائی وے سرینا چوک بند رہے گی جبکہ آبپارہ سہروردی روڈ مکمل طور پر بند ہے ،شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل راستے استعمال کریں۔
