وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نجی و سرکاری تعلیمی ادارے کل(جمعہ) بند رہیں گے ، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں تمام سرکاری اور نجی اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی کل عام تعطیل کااعلان کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں کل(جمعہ) تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
