پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایونٹ 11 کی ٹرانسفر ونڈو باضابطہ طور پر کھول دی گئی ہے، جس کے بعد ٹیمیں اپنے کھلاڑیوں کو تبادلہ کرنے کی اجازت حاصل کر چکی ہیں۔
پی ایس ایل کے حکام کے مطابق ٹیمیں 18 مارچ تک کسی بھی کھلاڑی کے تبادلے کے لیے درخواست دے سکتی ہیں اور اس دوران ٹرانسفر کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
ٹرانسفرونڈو کے دوران فرنچائززکواجازت ہے کہ وہ کسی کھلاڑی کو دوسری ٹیم میں منتقل کرنے کیلئے متفقہ طے شدہ رقم ادا کریں، اس اقدام کا مقصد ٹیموں کواپنی کارکردگی بہتربنانے اور پی ایس ایل کے دوران بیلنس قائم رکھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم کالعدم
پی ایس ایل کمیٹی نے واضح کیا کہ ٹرانسفر ونڈو کے دوران تمام تبادلے قواعد وضوابط کے مطابق ہوں گے اورکسی غیرقانونی یا غیر اخلاقی کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ٹیموں اور کھلاڑیوں کو بھی پابندی ہے کہ وہ پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق اور ٹرانسفرکے قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔
اس موقع پر پی ایس ایل حکام نے ٹیموں کو یاد دہانی کرائی کہ ٹرانسفرونڈو کے اختتام کے بعد کسی بھی قسم کی تبدیلی یا تبادلہ قابل قبول نہیں ہوگا۔
