پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے کلیم اللہ خان کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق کلیم اللّٰہ خان 9 مئی کے مقدمے میں مرکزی ملزم ہیں اور ایڈیشنل ٹرائل کورٹ (اے ٹی سی) نے انہیں اشتہاری قرار دیا تھا۔
پولیس کے مطابق اسپیشل ٹیم نے ایم پی اے کی گرفتاری کے لیے لاہور میں کارروائی کی اور اس سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی سے رسمی اجازت بھی حاصل کی گئی تھی۔
نامعلوم شخص کی فائرنگ، فاروق عبداللہ بال بال بچ گئے
گرفتاری کے وقت تمام قانونی کارروائی مکمل کی گئی اور کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔
گرفتاری کے بعد کلیم اللّٰہ خان کو فوری طور پرلاہور سے گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں متعلقہ تھانے اورعدالت کے حوالے کیا جائے گا۔
پولیس حکام نے کہا کہ مقدمے کی تحقیقات جاری ہیں اورملزم کو قانون کے مطابق مزید کارروائی کے لیے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
یہ اقدام 9 مئی کے مقدمے میں قانونی کارروائی کو یقینی بنانے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ضوابط کے مطابق عمل درآمد کی خاطر اٹھایا گیا۔
