پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 ہزار 900 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 40 ہزار 362 روپے کا ہو گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 486 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 63 ہزار 273 روپے ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ اس دوران فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 43 ہزار 262 روپے تک پہنچ گیا تھا۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 3 ہزار 172 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 65 ہزار 759 روپے کا ہو گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تھی اور فی تولہ قیمت 9 ہزار 354 روپے پر برقرار رہی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 37 ڈالر اضافے کے بعد 5 ہزار 205 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
