انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ اب 13 سال سے کم عمر بچے والدین یا سرپرست کی نگرانی اور اجازت کے تحت ایپ استعمال کر سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق یہ نیا فیچر، جسے “پیرنٹ-مینجڈ اکاؤنٹ” کہا گیا ہے، بچوں کے لیے محفوظ آن لائن ماحول فراہم کرنے اور والدین کو مکمل کنٹرول دینے کے مقصد سے متعارف کروایا گیا ہے۔
پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم فیز 2 کی درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع
کمپنی کے مطابق اس فیچر کے تحت والدین اپنے بچوں کے اکاؤنٹس بنائیں گے اور انہیں نگرانی کے قابل بنائیں گے۔ بچوں کے اکاؤنٹس بالغ صارفین کے اکاؤنٹس سے منسلک ہوں گے، اور انہیں صرف محدود میسجنگ اور کالنگ کی سہولت حاصل ہوگی تاکہ بچوں کا تجربہ محفوظ اور کنٹرولڈ ہو۔
والدین اس بات کا فیصلہ کر سکیں گے کہ کون بچے سے رابطہ کر سکتا ہے، وہ کن گروپس کا حصہ بن سکتے ہیں، اور ان کی پرائیویسی کی سطح کیا ہوگی۔ بچے خود اکاؤنٹ کی حدود میں تبدیلی نہیں کر سکیں گے، اور تمام انتظامات والدین یا سرپرست کے کنٹرول میں رہیں گے۔
واٹس ایپ نے اس اقدام کا تعلق والدین کی فیڈبیک اور درخواستوں سے جوڑا ہے، جنہوں نے کمپنی سے کہا تھا کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو محفوظ طریقے سے ایپ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرے۔
پاکستانی سرکاری ڈیجیٹل نظام پر سائبر حملے، 21 وفاقی ادارے متاثر
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر بچوں کے آن لائن تحفظ کو یقینی بنانے اور خاندان کے اندر محفوظ رابطے کو فروغ دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
