انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرپشن کے الزامات پر ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز کو معطل کر دیا۔
آئی سی سی کے مطابق ویسٹ انڈین کھلاڑی جیون سیئرلز، ٹیم آفیشل چترانجن راٹھور اور ٹریون گرفتھ کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے باعث معطل کیا گیا ہے۔
معطلی کی بنیاد بارباڈوس میں ہونے والی بم ٹین لیگ کے دوران سامنے آنے والے کرپشن کے الزامات ہیں۔ تینوں پر الزام ہے کہ انہوں نے فکسنگ یا اس کی سازش، جرم پر اکسانے، اور تحقیقات میں تعاون نہ کرنے جیسے جرائم کیے۔
خاص طور پر ٹریون گرفتھ پر تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام بھی ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کو ہر قسم کی کرکٹ سرگرمیوں سے معطل کر دیا گیا ہے۔
