آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے کے بعد گرل فرینڈ کے ساتھ جشن منانا ہاردک پانڈیا کو مہنگا پڑ گیا۔
بھارتی کرکٹر نے ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی جیت کا جشن اپنی دوست مہیکا شرما کے ساتھ گراؤنڈ میں منایا، بھارتی فاسٹ بالر ہاردک پانڈیا کا بھارتی جھنڈا لپیٹ کر گرل فرینڈ کے ساتھ جشن منانا فحش عمل قرار دیا گیا۔
واجد خان ایڈووکیٹ نے ہاردک پانڈیا کے خلاف ایف آئی آر کیلئے درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ کرکٹر نے ترنگا کو جسم پر لپیٹا اور گراؤنڈ میں فحش عمل کے مرتکب ہوئے۔

وکیل نے استدعا کی کہ ہاردک پانڈیا کے خلاف جھنڈے کی توہین کرنے پر ایف آئی آر درج کی جائے، وکیل واجد خان نے پونے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہاردک پانڈیا کا عمل متعلقہ قانون کی خلاف ورزی ہے، کرکٹر کے عمل کی وجہ سے قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی
درخواست میں کہا گیا کہ قومی جھنڈے کے وقار کا خیال رکھنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے، نیشنل فلیگ ایکٹ 1971 کے سیکشن ٹو کے تحت قومی جھنڈے کا وقار لازمی ہے۔
وکیل کی درخواست کو منظور کر لیا گیا ہے، اب بھارتی کرکٹر کے خلاف کیا کارروائی ہوتی ہے اس کا فیصلہ آنے والے وقت میں ہو جائے گا۔
