وزیراعظم محمد شہباز شریف چند گھنٹوں کے سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔
یہ دورہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں خطے میں جاری کشیدگی، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ
حکومتی ذرائع کے مطابق اس دورے سے سفارتی سطح پر پاکستان کا مثبت کردار واضح ہو رہا ہے اور پاکستان آئندہ بھی خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
