عدالت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، وفاقی حکومت کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے عدالت نے جواب طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ درخواست گزار نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے کا اضافہ کر دیا گیا، موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت بتائے کہ کس میکنزم کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقررکرتی ہے۔
وفاقی حکومت کے وکیل کا کہنا تھا کہ اوگرا کی سمری کی روشنی میں نئی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حکومت تحریری طور پر بتائے جو بھی بتانا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد اضافہ
کیس کی سماعت جسٹس عابد عزیز شیخ نے کی، واضح رہے کہ ایران جنگ کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھنے پر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا تھا۔
