پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد موٹر سائیکل سواروں کو خوشخبری سنا دی گئی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے موٹر سائیکل سواروں کو عید تک تین لیٹر پیٹرول فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ کل یا پرسوں اچانک شہر کے کسی بھی پمپ پر جاؤں گا اور اس وقت پمپ پر موجود موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول بھروا کر دوں گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق گورنر سندھ کا کہنا تھا جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار روپے کا پیٹرول نہیں ڈلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد اضافہ
ان کا کہنا تھا دعا کریں کے امن ہو اگر جنگ طویل ہوئی تو پیٹرول سمیت اشیائے خور و نوش کی قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں تاہم شہریوں کیلیے امیدِ رمضان دسترخوان بدستور جاری رہے گا۔
