آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان بات چیت میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق پروگرام سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے آئندہ دنوں میں مذاکرات جاری رکھے جائیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آنے والے مذاکرات میں حالیہ عالمی پیش رفت کے پاکستان کی معیشت پر ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران ایران جنگ کے بعد پاکستان کی معاشی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ ادائیگیوں کے توازن اور بیرونی مالی ضروریات پر ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد اضافہ
اعلامیے کے مطابق دونوں فریقین مذاکرات کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے رابطے میں رہیں گے تاکہ معاشی استحکام اور مالی ضروریات سے متعلق معاملات کو آگے بڑھایا جا سکے۔
