امریکی اخبارنیو یارک ٹائمزنے دعویٰ کیا ہے کہ خطے میں موجود کم از کم 11 امریکی فوجی اڈوں یا تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے ، یہ خطے میں موجود تمام امریکی تنصیبات کی تقریباً نصف تعداد ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ میں کم از کم 17 امریکی مقامات کو نقصان پہنچا ،17تباہ شدہ امریکی مقامات اور دیگر تنصیبات کو ایک بار سے زیادہ نشانہ بنایا گیا۔
ایران کا امریکا میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
ایران نے مشرق وسطیٰ بھر میں امریکی اہداف پر ڈرونز اور میزائل داغے،ایران کی طرف سے سفارتخانوں کو نشانہ بنایا گیا، امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔
ایرانی حملوں میں امریکی فوجی اڈوں اور فضائی دفاعی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا،جوابی حملوں سے ظاہر ہے ایران جنگ کیلئے ٹرمپ انتظامیہ کی توقعات سے کہیں زیادہ تیار تھا۔
ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی،امریکی صدر
ایران نے امریکا اور اتحادی ممالک کے فوجی مقامات پر ہزاروں میزائل اور ڈرونز داغے۔
