چیئرمین پی سی بی نے جاب نہ کرنے والے ہاکی پلئیرز کو ملازمتیں دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی ، محسن نقوی نے 8 برس بعد ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔
قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان
محسن نقوی نے ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کی محنت کی تعریف کی،اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے جاب نہ کرنے والے ہاکی پلئیرز کو ملازمتیں دینے کا اعلان کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ زخمی ہاکی پلئیرز کا علاج پی سی بی کرائے گا ،فٹنس و میڈیکل کے حوالے سے ہاکی پلیئرز کو مکمل سپورٹ کریں گے،پی سی بی ہاکی پلیئرز سے پہلے کی طرح تعاون کرتا رہے گا۔
آپ کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی میں ہمارا تعاون ہمیشہ شامل حال رہے گا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ہاکی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
پاکستان نےہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھرپور سپورٹ پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا، ہیڈ کوچ ہاکی ٹیم خواجہ جنید کا کہنا تھا کہ ہم قومی ہاکی ٹیم کو مدعو کرنے کیلئے چئیرمین پی سی بی کے مشکور ہیں،پی ایچ ایف کی موجودہ انتظامیہ ہاکی کو بہتر انداز میں لے کر چل رہی ہے ،ہاکی بحالی کے لیے تفصیلی پلان تیار کیا جارہا ہے۔
کپتان ہاکی ٹیم عماد شکیل بٹ نے کہا کہ پرولیگ میں ہماری ٹیم نے مشکل صورت حال کے باوجود اچھا پرفارم کیا،انگلینڈ کیخلاف فائنل میں شکست کے باوجود ہم نے بہت اچھی ہاکی کھیلی ،پرولیگ اور ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کریں گے۔
