وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت این ایچ اے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
لاہور،سیالکوٹ 2 لین کی موٹروے کو 3 لین کرنے کے منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ سیالکوٹ سے کھاریاں اور اسلام آباد موٹر وے بھی تین رویہ بنے گی، کوئی نئی موٹروے 3لین یعنی دوطرفہ 6 لین سے کم تعمیر نہیں ہو گی۔
موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی
ہمیں مستقبل کی سفری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے بنانے ہیں،انہوں نے این ایچ اے کو سیالکوٹ سے راولپنڈی موٹروے پر ایف ڈبلیو او کے اشتراک سے کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔منصوبے سے لاہور، اسلام آباد فاصلہ 100 کلو میٹر کم، ایک گھنٹہ وقت کی بچت ہو گی۔
اجلاس میں کرتار پور اور ننکانہ صاحب کو موٹرویز سے منسلک کرنے کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا، وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ اقدام سےسکھوں کے مقدس شہروں کی مذہبی سیاحت میں اضافہ ہو گا۔
ملک میں ایک اور نئی موٹر وے بنانے کا فیصلہ،روٹ بھی سامنے آگیا
شاہراہوں کو بھی 3 لین اور حفاظتی باڑ کے ساتھ بنایا جائے گا،بھارت کے علاوہ دنیا بھر سےسکھ کمیونٹی یہاں بڑی تعداد میں پاکستان آسکتی ہے۔
سکھ سیاحوں کیلئے 4 اور 5 سٹار ہوٹل اور شاپنگ مالز بنیں گے،ہوٹلز اور ریزاٹس کیلئے بڑے پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاری ہو سکتی ہے،این ایچ اے یورپ، برطانیہ ،کینیڈا اور امریکا میں انویسٹمنٹ روڈ شو کرے۔
