آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈ کپ میں شامل ٹیموں میں انعامی رقم تقسیم کر دی۔
ٹی20 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم بھارت کو 26 لاکھ 39 ہزار 23 امریکی ڈالرز دئیے گئے،رنراپ ٹیم نیوزی لینڈ کو 14 لاکھ 22 ہزار 692 امریکی ڈالرز ملے۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2026 :سنجوسیمسن پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ لے اڑے
جنوبی افریقا کی ٹیم کو 10 لاکھ 5 ہزار 577 امریکی ڈالرز دئیے گئے۔انگلینڈ کی ٹیم کو 9 لاکھ 74 ہزار 423 امریکی ڈالرز ملے۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 5 لاکھ 38 ہزار 269 امریکی ڈالرز دیئے گئے۔پاکستان کے حصے میں 5 لاکھ 22 ہزار 692 امریکی ڈالرز بطور انعام آئے۔
زمبابوے کی ٹیم کو 4 لاکھ 91 ہزار 538 امریکی ڈالرز دئیے گئے،سری لنکا کو 4 لاکھ 75 ہزار 962 امریکی ڈالرز ملے۔
دفاعی چیمپئن بھارت نے تیسری بار ٹی 20ورلڈ کپ جیت لیا
اسی طرح آسٹریلیا، افغانستان اور امریکا کو الگ الگ 3 لاکھ 90ہزار 808 امریکی ڈالرز دئیے گئے،سکاٹ لینڈ کی ٹیم کو 2 لاکھ 78 ہزار 654 امریکی ڈالرز انعام میں ملے۔
آئرلینڈ کی ٹیم کو 2 لاکھ 71 ہزار 731 امریکی ڈالرز دئیے گئے،اٹلی، نیدرلینڈز ،یو اے ای اور نیپال کو فی کس 2 لاکھ 56 ہزار 154 امریکی ڈالرز دئیے گئے۔کینیڈا، نمیبیا اور اومان کو 2 لاکھ 25 ہزار کے حساب سے امریکی ڈالرزملے۔
