لاہور تعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحانات 2026 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام ہونے والے میٹرک امتحانات 2026 کی رول نمبر سلپس آن لائن جاری کر دی گئی ہیں۔
ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق میٹرک امتحانات کا آغاز 27 مارچ سے ہوگا، ریگولر اور پرائیویٹ امیدوار اپنی رول نمبر سلپس فوری حاصل کر سکتے ہیں۔
ریگولر طلبہ اپنی رول نمبر سلپس متعلقہ اسکولوں سے جبکہ پرائیویٹ امیدوار بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
لاہور بورڈ کے مطابق امتحانات کے لیے مجموعی طور پر 880 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں 2 لاکھ 84 ہزار 718 امیدوار امتحان دیں گے۔
ایجوکیشن افسران اور عملے کے ضلع سے باہر سرکاری میٹنگز اور ورکشاپس پر پابندی
اعداد و شمار کے مطابق امتحان میں شریک امیدواروں میں 1 لاکھ 29 ہزار 488 طلبہ جبکہ 1 لاکھ 55 ہزار 229 طالبات شامل ہیں۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ امتحانات کے شفاف انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
