آج کل کی تیز رفتار زندگی میں جسمانی سرگرمی کو روزمرہ کی عادت میں شامل کرنا ہر شخص کے لیے ضروری ہو گیا ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق واک نہ صرف ایک آسان سرگرمی ہے بلکہ یہ ایک مؤثر ورزش بھی ہے جو جسمانی توانائی بڑھانے، دل کی کارکردگی مضبوط کرنے، وزن کنٹرول کرنے اور ذہنی دباؤ کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
سحری اور افطار میں دہی شامل کرنے کے حیرت انگیز سائنسی فوائد
روزانہ یا ہفتے میں مخصوص وقت کے لیے واک کرنے سے نہ صرف جسمانی فٹنس میں بہتری آتی ہے بلکہ مجموعی صحت پر بھی مثبت اثر پڑتا ہے۔
واک کے اہم فوائد درج ذیل ہیں:
- دل کی صحت کے لیے مفید: تیز رفتار واک دل کے نظام کو مضبوط بناتا ہے اور دل کی بیماریوں یا قبل از وقت موت کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
- بلڈ شوگر کنٹرول میں مددگار: کھانے کے بعد واک کرنے سے خون میں شکر کے لیول کو متوازن رکھنے میں مدد ملتی ہے، جو ذیابیطس کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔
- ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے: باقاعدہ واک سے موڈ خوشگوار رہتا ہے، ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے اور دماغی افعال میں بہتری آ سکتی ہے۔
- وزن کم کرنے میں معاون: تیز رفتار واک سے کیلوریز جلتی ہیں اور وزن کنٹرول میں مدد ملتی ہے، خاص طور پر جب یہ باقاعدگی سے کیا جائے۔
- دماغی بیماریوں کے خطرے میں کمی: تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ باقاعدہ تیز رفتار واک یادداشت اور دماغی کارکردگی میں اضافہ کر سکتا ہے۔
دماغی ٹیومر کی بروقت شناخت اور ابتدائی علامات، ماہرین کی ہدایات
ماہرین کے مطابق ہفتے میں کم از کم 150 منٹ یا روزانہ تقریباً 30 منٹ تیز رفتار واک صحت کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ اس سے نہ صرف جسمانی فٹنس میں بہتری آتی ہے بلکہ دل، وزن، بلڈ شوگر اور دماغی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
