آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے پاکستان نے تیل کے لئے بحرِ احمر کا راستہ اختیار کر لیا۔
پی این ایس سی کا جہاز لاہور تیل حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب کی ینبع پورٹ پہنچ گیا، جہاز کل پاکستان کیلئے 73 ہزار ٹن خام تیل کے ساتھ روانہ ہو گا۔
ذرائع کے مطابق پی این ایس سی کا ایک اور جہاز شالیمار وار زون سے تیل لادنے میں کامیاب ہو گیا ہے جو فجیرا سے کراچی کیلئے روانہ ہو چکا ہے۔
ایران کی آبنائے ہرمز کے استعمال کے لئے مشروط پیشکش
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
