بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی ، ملاقات 30 منٹ تک جاری رہی ، بانی پی ٹی آئی کی صحت، آنکھ کی بیماری اور جاری علاج سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔
سپریم کورٹ میں شہباز شریف کے عمران خان کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس میں اہم پیشرفت
جیل ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں عدالتوں میں زیرِ سماعت اپیلوں اور قانونی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات ختم ہونے پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ان کے سیل منتقل کر دیا گیا۔
