خیبر پختونخوا حکومت نے ایجوکیشن افسران اور عملے کیلئے ضلع سے باہر تمام سرکاری میٹنگز اور ورکشاپس پر پابندی لگا دی۔
محکمہ تعلیم کے مطابق ذاتی مقاصد کیلئے سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہو گی ، سیکرٹریٹ افسران مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر دورے نہیں کر سکیں گے۔
تعلیمی بورڈز اور خود مختار اداروں کے سربراہان کو پی او ایل اخراجات میں 50 فیصد کمی کی ہدایت کی گئی ہے۔
سندھ حکومت نے جمعتہ الوداع کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا
اساتذہ اور ملازمین کی دفاتر میں ذاتی حاضری پر پابندی ہو گی ، انتظامی معاملات، شکایات اور چھٹیوں کی درخواستیں پورٹل کے ذریعے جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ملازمین کو ذاتی لاگ ان کے ذریعے پورٹل پر چھٹی اور شکایات کی دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ، یہ اقدامات مارچ اور اپریل 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔
