برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے حکومت سے بالفور ڈیکلیئریشن پر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔
برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے 40 سے زائد ارکان نے وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو خط لکھا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر بالفور ڈیکلیئریشن پر معافی مانگیں۔
برطانیہ کا چار ٹائفون لڑاکا طیارے قطر بھیجنے کا اعلان
خط میں کہا گیا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ برطانیہ 1947 میں فلسطین سے انخلاء پر معافی مانگے،فلسطین سے انخلاء کے نتیجے میں اسرائیل کا قیام عمل میں آیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق بالفور ڈیکلیئریشن نے اسرائیل کی تشکیل کی راہ ہموار کی تھی۔
