کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں کٹوتی کا اطلاق شعبہ صحت اور تعلیم پر نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق گریڈ20 یا3لاکھ روپے سے زائد تنخواہ لینے والے افسران کو رضاکارانہ طور پر2دن کی تنخواہ کٹوتی کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکاری اداروں میں ہفتہ وار اضافی چھٹی جمعہ کے روز کرنے کا فیصلہ
علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے ہفتے میں 4 دن ورکنگ ڈے کے اعلان کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق ہفتے میں پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو دفاتر کھولے جائیں گے،بروز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو دفاتر میں چھٹی ہوگی۔
