یو اے ای سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد کرکٹر ظہور خان نے جسپریت بمراہ سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔
ایک آن لائن پوڈ کاسٹ میں یو اے ای کے کرکٹر ظہور خان نے بتایا کہ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے اپنی سلو ڈلیوری کی ویریئیشن 2019 میں ان سے سیکھی تھی۔
🚨🚨SHOCKING REVEALATION ABOUT JASPRIT BUMRAH BY A PAKISTANI BORN UAE CRICKETER ZAHOOR KHAN.!!!
Zahoor Khan said that Jasprit Bumrah has learned his slower delivery variation from me back in 2019 when I played with him in Mumbai Indians.
He said that I bowled a maiden over to… pic.twitter.com/mAtzsGZDMj
— 𝐀. (@was_abdd) March 10, 2026
ظہور خان نے بتایا کہ جب وہ ممبئی انڈینز کے ساتھ کھیل رہے تھے، تو انہوں نے ٹی ٹین میچ میں ویسٹ انڈیز کے لینڈل سمنز کے خلاف ایک میڈن اوور کرایا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس اوور میں پانچ سلو بالز کی تھیں جنہیں سمنز نہیں سمجھ پائے۔
Here is the maiden over + wicket he mentioned.
Don’t know how much of it is true about Bumrah learning from him, because we have seen him using those deliveries before 2019 too. https://t.co/EuAGxwegor pic.twitter.com/Y2t53VONbg
— Slogger (@kirikraja) March 10, 2026
بمراہ نے اس اوور کی ویڈیو دیکھی اور ان سے سلو بالز کے بارے میں پوچھا جس کے بعد پھر ظہور خان نے انہیں نیٹس میں اس تیکنیک کے بارے میں سکھایا۔
واضح رہے جسپریت بمراہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں 4 وکٹیں حاصل کی تھیں جس پر انہیں میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی ملا۔
