گوادر: بلوچستان کے ضلع گوادر کی ساحلی پٹی میں ڈولفن مچھلیوں کا بڑا جھنڈ دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے پسنی کے سمندر میں ڈولفن مچھلیوں کا ایک خوبصورت بڑا جھنڈ دیکھا گیا۔ جس نے ساحل کے قریب پانی میں تیرتے اور اچھلتے ہوئے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی۔
اس دلکش منظر کو پاکستان کوسٹ گارڈز کے پسنی میں تعینات اہلکاروں نے اپنے کیمرے میں محفوظ کر لیا۔
ماہرین کے مطابق ڈولفن عام طور پر صاف اور پُرسکون پانی میں رہنا پسند کرتی ہیں۔ اس لیے پسنی کے ساحل کے قریب ان کی موجودگی سمندری ماحول کے بہتر ہونے کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کابینہ کا اسکولوں کی بندش؛ افطار پارٹیوں پر پابندی اور سرکاری دفاتر 4 دن کھولنے کا فیصلہ
ڈولفن مچھلیوں کا یہ خوبصورت منظر مقامی ماہی گیروں اور سیاحوں کے لیے بھی خاصی دلچسپی اور خوشی کا باعث بن گیا۔
