بھارتی ساؤتھ انڈسٹری کے سپر اسٹار تھلاپتی وجے نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے پھیلی افواہوں پر پہلی بار باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔
تھلاپتی وجے نے گزشتہ ہفتے اپنے سیاسی پلیٹ فارم تامِلاگا ویٹٹری کزہگم (TVK) کے عالمی یومِ خواتین کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے مداحوں سے کہا کہ وہ ان کی ازدواجی زندگی کے سلسلے میں گردش کرنے والی خبروں پر فکر مند نہ ہوں۔
رجب بٹ کے طلاق نوٹس پر ایمان فاطمہ کا جذباتی بیان
وجے نے کہا کہ موجودہ مسائل اتنے سنگین نہیں ہیں کہ ان پر زیادہ وقت ضائع کیا جائے اور انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ خود اپنے معاملات کو حل کریں گے۔
انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ذاتی معاملات کے باعث پریشان نہ ہوں، کیونکہ ان کے لیے مداحوں کی فکر سب سے زیادہ معنی رکھتی ہے۔
سائرہ یوسف کی سابقہ ساس سمیت اہم خواتین کے لیے خراجِ تحسین
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ان کی اہلیہ سنگیتھا سورنالنگم نے طلاق کی درخواست دائر کی ہے اور چینگلپٹو فیملی کورٹ سے درخواست کی ہے کہ انہیں عارضی طور پر ازدواجی گھر میں رہنے کی اجازت دی جائے، جب تک طلاق کا معاملہ طے نہیں ہوتا۔
