شاہین آفریدی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانکی ٹیم میں تین کھلاڑی ڈیبیو کریں گے۔
ڈھاکا میں پری میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت اور شامل حسینکو قومی ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے تینوں کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھائیں گے کیونکہ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ پرفارمنس دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹاپ اسکورر بھی رہ چکے ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان کے مطابق کسی بھی سینئر کھلاڑی کو ڈراپ نہیں کیا گیا بلکہ دورہ بنگلا دیش میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑی پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہیں اور ٹیم کو آئندہ ورلڈ کپ کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ہمیشہ اپنی مضبوط فاسٹ بولنگ کے باعث پہچانی جاتی ہے اور کوشش ہوگی کہ فاسٹ بولرز کے ساتھ اسپنرز بھی اہم کردار ادا کریں، انہوں نے مزید کہا کہ ڈھاکا میں ٹیم کا ایک اور پریکٹس سیشن ہوگا جس کے بعد پلیئنگ الیون کو حتمی شکل دی جائے گی۔
پی سی بی کا قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز میں بہتر کھیل پیش کرتی ہے اور بنگلا دیش ایک مضبوط ٹیم ہے جس نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز کو شکست دی ہے تاہم پاکستان کی ٹیم بھی جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت چکی ہے۔
