پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
قذافی اسٹیڈیم کے نئے نام کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں، خواہش مند افراد اپنی پرپوزل 24 مارچ تک پی سی بی کو جمع کرا سکتے ہیں۔
پی سی بی نے ماضی میں بھی قذافی اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کے لیے ٹینڈر جاری کیا تھا، تاہم 2024 میں پی سی بی اور نجی بینک کے درمیان معاہدے پر مکمل اتفاق نہیں ہو سکا تھا۔
عالمی کپ اتنا بڑا ایونٹ ہے کہ ایران جنگ کے باوجود ملتوی نہیں کیا جا سکتا، فیفا چیف
نئے معاہدے کے تحت پی سی بی کو نیمنگ رائٹس کے مد میں 5 سالہ مدت کے لیے 1 ارب روپے حاصل ہونے تھے، اسٹیک ہولڈرز کو اب موقع دیا گیا ہے کہ وہ اس اسٹیڈیم کے نئے نام کے لیے اپنی تجاویز پیش کریں۔
