یادداشت کا کمزور ہونا اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت میں کمی آج کل ایک عام مسئلہ بن چکی ہے، جو نہ صرف بزرگوں بلکہ نوجوانوں میں بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ذہنی دباؤ، مصروف طرزِ زندگی اور جسمانی سرگرمی کی کمی اس مسئلے کو مزید بڑھا رہی ہے۔
برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع تحقیق کے مطابق باقاعدہ ورزش دماغی صحت کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے اور اس کے اثرات صرف 12 ہفتوں میں ظاہر ہونے لگتے ہیں۔
سونے سے پہلے یہ آسان عادت دل مضبوط بنانے میں مددگار، نئی سائنسی تحقیق
تحقیق کے مطابق باقاعدہ جسمانی سرگرمی نہ صرف یادداشت اور ذہنی صلاحیت کو بہتر بناتی ہے بلکہ سوچنے اور فیصلہ کرنے کی قوت میں بھی اضافہ کرتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش ہر عمر کے افراد کے لیے فائدہ مند ہے، اور بچوں و نوجوانوں میں اس کے اثرات سب سے زیادہ نمایاں دیکھے گئے۔
ماہرین کے مطابق ورزش کے دوران دماغ کو زیادہ آکسیجن اور غذائی اجزاء فراہم ہوتے ہیں، اور برین ڈرائیوڈ نیوروٹروفک فیکٹر (بی ڈی این ایف) کی پیداوار بڑھ جاتی ہے، جو نئے عصبی خلیات کی نشوونما اور دماغی رابطوں کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
مزید برآں، باقاعدہ ورزش جسم میں سوزش اور آکسیڈیٹو دباؤ کو کم کرتی ہے، جو طویل مدت میں ذہنی کمزوری اور یادداشت کی کمی کا باعث بن سکتے ہیں۔ ورزش موڈ کو بہتر بنانے اور ذہنی دباؤ کم کرنے میں بھی مؤثر ہے۔

دماغی صحت کے لیے مؤثر ورزشیں:
- ایروبک ورزشیں: چہل قدمی، دوڑنا، سائیکل چلانا، تیراکی
- طاقت بڑھانے والی ورزشیں: ویٹ ٹریننگ
- ہائی انٹینسٹی انٹرول ٹریننگ (HIIT)
- ذہن اور جسم کی ورزشیں: یوگا، تائی چی
سحری اور افطار میں دہی شامل کرنے کے حیرت انگیز سائنسی فوائد
ماہرین کا مشورہ ہے کہ دماغی صحت کے لیے سب سے اہم بات باقاعدگی ہے۔ حتیٰ کہ معمولی ورزش بھی دماغ پر مثبت اثر ڈال سکتی ہے اور طویل مدت میں ذہنی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
