پنجاب حکومت نے تمام میڈیکل تعلیمی اداروں کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پنجاب کے سرکاری و نجی میڈیکل یونیورسٹیز، کالجز اور نرسنگ کالجز 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گے، اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ایران جنگ کے باعث توانائی بحران ، بنگلہ دیش میں یونیورسٹیاں بند کر دی گئیں
پہلے اور دوسرے سال ایم بی بی ایس کی کلاسز اور تعلیمی سرگرمیاں آن لائن ہوں گی، تیسرے، چوتھے اور فائنل ایئر ایم بی بی ایس کی کلاسز اور کلینیکل اٹیچمنٹ معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
تمام میڈیکل امتحانات پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق ہونگے۔ نرسنگ اور الائیڈ ہیلتھ کے طلبہ اور تمام ٹیچنگ فیکلٹی متعلقہ اسپتالوں میں فرائض انجام دینگے۔ اداراروں کے سربراہان کو ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانیکی ہدایت کی گئی ہے۔
