عیدالفطر سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پنشن دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
اس بارے میں خیبرپختونخوا حکومت نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کو تنخواہ اور پنشن 16مارچ تک ادا کردی جائے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو عید سے قبل تنخواہ اور پنشن دینے کا اعلان کیا تھا۔
محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ عید سے قبل 16 مارچ کو ہی ادا کر دی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پنشنرز کو بھی عیدالفطر سے قبل ادائیگی کر دی جائے گی تاکہ انہیں بھی عید کے موقع پر کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
