این ڈی ایم اے نے موسمی صورتحال کے بارے میں الرٹ جاری کردیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق 9 سے 12 مارچ کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
خطہ پوٹھوہار بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور میانوالی میں آندھی اور ہلکی بارش کا امکان ہے، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار کے بالائی علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
9 سے 11 مارچ کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، پشاور، صوابی اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں 11 مارچ تک چند مقامات پرہلکی بارش اور موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکانہے۔
استور، گلگت، اسکردو، دیامر، غذر، ہنزہ، نگر، مظفرآباد، نیلم، ہٹیاں بالا، باغ، حویلی اور پونچھ کے علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
