آئی سی سی نے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا،پاکستانی اوپنر بیٹر صاحبزادہ فرحان کو بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
ول جیکس، جیسن ہولڈر، جسپریت بمرا، لنگی نگیڈی بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں، ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں سنجو سیمسن، ایشان کشن، ایڈن مارکرم، ہاردک پانڈیا شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں گرما گرمی، ارشدیپ اور ڈیرل مچل آمنے سامنے
اس کے علاوہ عادل رشید، بلیسنگ مضاربانی، وین شالک وک بھی ٹیم آف ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ دفاعی چیمپئن بھارت نے نیوزی لینڈ کوشکست دیکرتیسری بار ٹی 20ورلڈ کپ جیت لیا ہے ،بھارت نے مسلسل دوسری بار، مجموعی طور پر تیسری بار ٹی 20ورلڈ کپ جیتا جس کے ساتھ ہی وہ ٹی 20ورلڈ کپ کا دفاع کرنیوالاپہلا ملک بھی بن گیا ۔
جنگی صورتحال اور معاشی دباؤ: وزیر اعلیٰ پنجاب کے بڑے فیصلے، تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند
فائنل میں بہترین بالنگ پر جسپریت بمرا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ، انہوں نے 15 رنز دیکر 4 قیمتی وکٹیں حاصل کیں،سنجوسیمسن نے فائنل میں دھواں دھار 89رنز کی اننگز کھیلی ، انہوں نے ٹورنامنٹ میں 321 رنز بنائے ، جس پر انہیں ایونٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
