حکومت بلوچستان نے صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا ۔
تمام سرکاری اور نجی اسکولز 9 مارچ سے 23 مارچ تک بند رہیں گے،محکمہ تعلیم بلوچستان نے تعلیمی اداروں کی بندش کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کا یوم علیؓ پر تعطیل کا اعلان
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں جاری داخلہ مہم اور ڈیجیٹل مردم شماری کا عمل جاری رہے گا ،پہلے سے طے شدہ امتحانات اپنے مقررہ وقت پر منعقد ہوں گے۔
