محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے یوم علیؓ کےموقع پر11 مارچ کوتعطیل کا اعلان کردیا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کے مطابق نوٹیفکیشن کا اطلاق سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
تعلیمی اداروں میں 7 فروری کو چھٹی نہیں ہو گی ، وائرل نوٹیفکیشن جعلی ہے ، وزیر تعلیم سندھ
دوسری جانب وفاق کے زیر انتظام سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 24 سے 27مارچ تک بند رہیں گے، وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 30مارچ کو دوبارہ کھلیں گے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے چھٹیوں کے نوٹیفکیشن کوجعلی قرار دے دیا
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں موسم بہار کی تعطیلات کو عیدالفطر کی چھٹیوں کے ساتھ ملایا گیا ہے۔واضح رہے کہ موسم بہار کے حوالے سے ہر سال تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دی جاتی ہیں۔ملک میں عید الفطر 21 مارچ 2026 کو متوقع ہے ۔
